سرینگر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی (این آئی ٹی )میں کشمیری اور غیر کشمیری طلبہ کے درمیان جاری تنازعہ کے درمیان جموں وکشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کے صدر امت شاہ سے ملاقات کی۔
پارٹی نے
اسے رسمی ملاقات بتایا ہے لیکن ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے حالیہ واقعات پر گفتگو ہوئی۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور جموں وکشمیر میں پی ڈی پی کے ساتھ اتحادی حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے رام مادھو بھی میٹنگ میں موجود تھے۔